اسرائیل کے جنوبی لبنان پر مزید فضائی حملے، جنازے پر بھی وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری جاری ہے، جبکہ براشیت قصبے میں شہدا کی تدفین کے دوران بھی صیہونی فوج نے توپ خانے سے حملہ کیا۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملوں، توپ خانے کی شدید گولہ باری اور عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تازہ ترین فضائی حملے میں نبطیہ الفوقا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو نبطیہ شہر کے ارد گرد کی پہاڑیوں اور مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہ پورا خطہ حالیہ جنگ بندی سے پہلے بھی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مبا مرکز رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس حملے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی ابھی تک جانی نقصان کے درست اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں نام نہاد جنگ بندی ہے، اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے، اقوام متحدہ
اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لبنان کا سول ڈیفنس کا عملہ اسرائیلی فضائی حملوں کے مسلسل خطرے کے باعث ابھی تک اس متاثرہ مقام تک پہنچنے میں ناکام ہے۔
جنوبی لبنان میں عسکری جارحیت صرف فضائی حملوں تک محدود نہیں تھی، بلکہ براشیت نامی گاؤں پر بھی توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔
اس گاؤں میں پچھلے 2 مہینوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کا ایک بڑا اجتماعی جنازہ ادا کیا جا رہا تھا۔ یہ وہ شہید شہری تھے، جن کے خاندان امن و امان کی خراب صورتحال اور مسلسل خطرات کی وجہ سے انہیں ان کے آبائی گاؤں میں دفن نہیں کر پا رہے تھے۔
جب ان خاندانوں نے ان شہدا کی تدفین کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے قصبے کے مضافات پر گولہ باری شروع کر دی۔ اس کے علاوہ جنوبی لبنان کے 2 دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے دھماکے کیے گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











