جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

امریکی ادارے ایف بی آئی نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

09 جولائی, 2026 14:47

امریکی سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف 26 کروڑ ڈالر کی مشکوک منتقلی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

امریکی سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف منی لانڈرنگ کے شبہ میں ایک بڑی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق ایف بی آئی فلوریڈا میں قائم ایک نجی کمپنی ‘ٹورپروڈ انٹر ایل ایل سی’ کے مالی لین دین کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، جو امریکہ میں ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے مالی معاملات کو سنبھالتی ہے۔

ایف بی آئی اس کمپنی کے ذریعے ہونے والی 26 کروڑ ڈالر کی رقم کی منتقلی کے تمام تر معاملات کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش کے اہم فٹبالر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فرانس کے خلاف کوارٹر فائنل سے باہر

اب تک ہونے والی تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان ٹرانزیکشنز میں سے 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کی کوئی معاشی یا تجارتی وجہ بلکل سامنے نہیں آ سکی ہے۔

اس تحقیقات کے دائرے میں سٹی بینک، بینک آف امریکہ، جے پی مورگن چیز، پی این سی بینک اور سائنووس بینک کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز شامل ہیں۔

اگرچہ اب تک کی تحقیقات میں کسی بھی بینک یا ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر بدعنوانی کا کوئی باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا، تاہم ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

دوسری طرف فٹبال شائقین نے اس کارروائی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے لیونل میسی کی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی سازش قرار دیا ہے کیونکہ ارجنٹائن کی ٹیم فائنل 8 میں پہنچ چکی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کو تحقیقات کرنی ہی تھی تو اسے فیفا ورلڈ کپ کے ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔