پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات، سرمایہ کاروں کیلئے تصدیق کا عمل آسان

13 جولائی, 2026 10:49

ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کیپٹل مارکیٹ کو جدید بنانے کے لیے تصدیق کا ڈیجیٹل نظام اور موبائل ایپ متعارف کرا دی، جس سے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے۔

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے زیادہ مؤثر اور سرمایہ کار دوست بنایا جا رہا ہے۔ ان بہترین اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 48 فیصد کا ریکارڈ تاریخی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اس تیزی کے باعث مارکیٹ میں ایک لاکھ 90 ہزار 277 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں۔ سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئے سرمایہ کاروں کے لیے اکاؤنٹ کھلوائے جانے کے عمل کو انتہائی آسان بنانے کے لیے متعدد بڑی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور اسلام آباد معاہدے کی پاسداری کریں، پاکستان

سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ایس ای سی پی نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کا ایک جدید نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نئے نظام کی بدولت اب اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل انتہائی تیز ہو گیا ہے، کاغذی کارروائی میں واضح کمی آئی ہے اور ملک میں کاروبار کرنے کی آسانی یعنی ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مزید فروغ ملا ہے۔

اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ان کے والدین کے ذریعے قانونی سرمایہ کاری کی سہولت دینے کے لیے خصوصی مائنر ٹریڈنگ اکاؤنٹس بھی متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق سرمایہ کاری کے اس پورے عمل کو مزید آسان، تیز اور ہر عام شخص کی رسائی میں لانے کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل آن بورڈنگ موبائل ایپ بھی لانچ کی جا رہی ہے۔

ایس ای سی پی حکام کا ماننا ہے کہ یہ ڈیجیٹل اصلاحات پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔