منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

جنوبی افریقہ کی پولیس نے فٹبالر جیڈن ایڈمز کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں

14 جولائی, 2026 10:18

جنوبی افریقہ میں پولیس نے ورلڈ کپ کھیل کر واپس آنے والے 25 سالہ فٹبالر جیڈن ایڈمز کی مشکوک موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کی پولیس نے قومی فٹبال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی جیڈن ایڈمز کی اچانک موت کے معاملے پر فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

25 سالہ مڈ فیلڈر جیڈن ایڈمز حال ہی میں شمالی امریکا میں فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹے تھے، جہاں ان کی لاش کیپ ٹاؤن کے علاقے شوشے کلوف کے ایک گھر سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برینڈن میکولم کو ٹیسٹ ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف کر دیا

فٹبالرز یونین نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ جیڈن ایڈمز نے دادی کے انتقال کے صدمے کے باوجود ورلڈ کپ میں چیک جمہوریہ اور میکسیکو کے خلاف میچز میں حصہ لیا تھا۔

ان کے والد جوانیٹو ایڈمز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا خاندان اس بڑے صدمے سے نبردآزما ہے اور جیڈن کی کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

فٹبالر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور ناروے کے درمیان کوارٹر فائنل میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جبکہ ملک کے وزیر کھیل نے بھی کھلاڑی کی پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔