شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے بورڈ سے این او سی مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کرنے کیلئے این او سی جاری کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی پہلی بار اس لیگ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جہاں وہ کینڈی رائلز کی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی
حالیہ دنوں میں شاہین آفریدی کو فارم کی خرابی کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ میچز کے بجائے وائٹ بال لیگ کھیلنے کو ترجیح دی۔
پاکستانی سلیکٹرز کا بھی یہی ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس فارمیٹ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ 17 جولائی سے شروع ہو کر 8 اگست تک جاری رہے گی، جس میں کینڈی رائلز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جولائی کو دمبولا سکسرز کے خلاف کھیلے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












