منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

14 جولائی, 2026 10:35

نیوزی لینڈ کے اسپنر جیڈن لیناکس کی شاندار تباہ کن باؤلنگ کی بدولت کیویز نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جیڈن لیناکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز بہترین تھا اور پہلی وکٹ پر 63 رنز بنے تھے لیکن مائیکل بریسویل کی جانب سے پہلی کامیابی دلانے کے بعد پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز کے آخری 10 کھلاڑی اسپنرز کے جال میں پھنس کر صرف 75 رنز کے اندر آؤٹ ہو گئے۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے 5 کھلاڑی 96 رنز پر پویلین لوٹ گئے لیکن کپتان ٹام لیتھم اور مائیکل بریسویل نے انتہائی تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا اگلا اور فیصلہ کن میچ جمعرات کو گیاانا میں کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔