جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

17 جولائی, 2026 11:16

نیوزی لینڈ نے جے ڈین لینوکس کی شاندار 4 وکٹوں کی بدولت تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

گیانا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے اسپنرز کے جال میں پھنس کر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جس کے باعث مہمان ٹیم نے یہ میچ 6 وکٹوں سے آسانی سے جیت لیا۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور ان کا آغاز اچھا تھا، مگر جان کیمبل ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر اسٹریچر پر باہر چلے گئے۔

اس کے بعد کیسی کارٹی کے 48 اور شمرون ہیٹمائر کے جارحانہ کھیل کی بدولت ویسٹ انڈیز ایک وقت میں 3 وکٹوں پر 121 رنز بنا چکا تھا، لیکن یہاں سے ان کی بیٹنگ لائن اچانک تباہ ہو گئی اور آخری 6 وکٹیں صرف 19 رنز کے اضافے پر گر گئیں اور پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی بینر لہرانے پر تحقیقات شروع کر دیں

نیوزی لینڈ کے اسپنر جے ڈین لینوکس نے دوسرے میچ کی طرح اس میچ میں بھی تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 52 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوطرفہ ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے اسپنر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو 19 سالہ ویسٹ انڈین اسپنر وائٹل لاوز نے اپنی بہترین بولنگ کے ذریعے مشکلات سے دوچار کیا اور 3 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کا اسکور 77 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ کر دیا، تاہم کپتان ٹام لیتھم کے ناقابل شکست 31 اور ڈین فاکس کرافٹ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت دونوں کے درمیان 52 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔

اب ویسٹ انڈیز کو سیریز جیتنے کے لیے بارباڈوس میں ہونے والے دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔