جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

مختلف ممالک میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، متعدد گرفتاریاں

18 جولائی, 2026 11:55

دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

غیرقانونی تارکینِ وطن کی موجودگی پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے سیکیورٹی، انتظامی اور سماجی چیلنجز کا باعث بن رہی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ ممالک نے نگرانی اور کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق پولینڈ میں 71 غیرقانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا گیا، جن میں متعدد افغان شہری بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولش بارڈر گارڈز نے لتھوانیا اور بیلاروس سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی داخلے اور قیام کے خلاف کارروائیاں کیں۔

پولش حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترکیہ کی پولیس نے شہر بولو میں غیرقانونی طور پر مقیم 20 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ترک امیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران، معاشی مشکلات اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل کے باعث بڑی تعداد میں افغان شہری بیرونِ ملک نقل مکانی کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مختلف ممالک میں غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف بڑھتی کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ حکومتیں اب امیگریشن قوانین پر عملدرآمد اور سرحدی نگرانی کو مزید سخت کر رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔