اسپین کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا میڈرڈ میں شاہی استقبال، 18 لاکھ شہریوں کی سڑکوں پر آمد

ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد اسپین کی فٹبال ٹیم کا میڈرڈ پہنچنے پر شاہی اور تاریخی استقبال کیا گیا، جس میں 18 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو 1-0 سے ہرا کر سیکنڈ ٹائم عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی فٹبال ٹیم جب وطن واپس پہنچی تو دارالحکومت میڈرڈ میں ان کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق تقریباً 18 لاکھ افراد اپنی ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ 26 کھلاڑیوں اور ان کے کوچنگ اسٹاف نے پیر کے روز ہسپانوی شاہی خاندان اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے مونکلوا پیلس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہترین کھیل اور محنت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا نے اسپین اور ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد کھلاڑیوں کی لڑائی کی تحقیقات کا آغاز کردیا
ملاقات کے بعد تمام کھلاڑی کھلی چھت والی ایک خاص بس پر سوار ہوئے جس پر لکھا تھا کہ ستارے ایک ساتھ چمکتے ہیں۔ یہ بس میڈرڈ کی اہم اور تاریخی شاہراہوں سے گزرتی ہوئی سیبیلیس اسکوائر پہنچی۔
راستے بھر لاکھوں مداحوں نے لال اور پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھا کر اور گانے گا کر ٹیم کا زبردست استقبال کیا۔ سیبیلیس اسکوائر پر جہاں عام طور پر ریئل میڈرڈ کی فتوحات کا جشن منایا جاتا ہے، وہاں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد جمع تھے۔ شدید گرمی کے باوجود لوگ دوپہر سے ہی اپنی جگہ بنانے کے لیے وہاں موجود تھے۔
اسپین کا اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے گول کی بدولت یہ فتح حاصل کرنا ایک اور بڑا عزاز لے کر آیا ہے کیونکہ اسپین مردوں اور عورتوں کے دونوں ورلڈ کپ ایک ساتھ اپنے پاس رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
2023 میں اسپین کی خواتین کی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ تاہم جشن کی اس فضا میں ایک غمگین خبر بھی سامنے آئی، جہاں سلامانکا کے علاقے میں جشن مناتے ہوئے 13 سالہ بچہ ایک فاؤنٹین کے گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












