فیفا نے اسپین اور ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد کھلاڑیوں کی لڑائی کی تحقیقات کا آغاز کردیا

فیفا نے امریکہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ارجنٹائن اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی تفتیش شروع کر دی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باقاعدہ تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔
فائنل میچ میں اسپین نے اضافی وقت میں 1-0 سے کامیابی حاصل کر کے سیکنڈ ٹائم ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کیا، لیکن میچ کا اختتام دو طرفہ ہنگامہ آرائی پر ہوا۔
فیفا نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے میچ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے ایک نگران مقرر کیا ہے، جو ڈسپلنری کوڈ کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
میچ کی سیٹی بجتے ہی جہاں اسپین کے کھلاڑی فتح کا جشن منانے لگے، وہیں ارجنٹائن اور اسپین کے متعدد کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی ٹیم کا خواب چکنا چور، اسپین نے فرانس کو 2-0 سے ہرا کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپین کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دعائے خیر کر رہے تھے جبکہ ان کے پس منظر میں ارجنٹائن کے ڈیفینڈر لیانڈرو پاریدیس نے اسپین کے ایرک گارسیا کو گلے سے پکڑ کر دھکا دیا اور بیج بچاؤ کرانے والے گاوی کو بھی زمین پر گرا دیا۔
بعد میں ارجنٹائن کے کوچ لیوینل اسکالونی نے آ کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ تقریب کے دوران اسپین کے کھلاڑیوں نے ارجنٹائن کی ٹیم کے لیے تعظیمی راستہ بنایا تو ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے بدلے میں نئے چیمپئن کی طرف پیٹھ موڑ لی۔
اس کے علاوہ فیفا پچھلے ہفتے ارجنٹائن کی ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد ایک سیاسی بینر اٹھانے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
ارجنٹائن کے کھلاڑیوں لسانڈرو مارٹینیز اور جیوانی لو سیلسو نے میدان میں ایک بینر اٹھایا ہوا تھا، جس پر لکھا تھا کہ فالکلینڈز ارجنٹائن کا حصہ ہے۔
اس واقعے پر برطانیہ میں شدید سیاسی تنازع پیدا ہوا ہے اور فیفا نے اسے اپنے اسٹیڈیم قوانین کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کا حصہ بنایا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












