مودی حکومت کا طلبہ کے احتجاج پر کریک ڈاؤن؛ راہول گاندھی نے نوجوانوں کی آواز دبانے پر سوال اٹھا دیے

بھارت میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کا تعلیمی نظام بحران کا شکار ہے اور نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہو چکے ہیں۔
نئی دہلی میں طلبہ اور کارکنوں پر پولیس کارروائی کے بعد جاری کیے گئے اپنے بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کا طالب علم آج کہہ رہا ہے کہ "ہمارا کوئی مستقبل نہیں”، جبکہ حکومت کے وزرا کا مؤقف ہے کہ "ہم اپنی نشستیں نہیں کھوئیں گے”۔
देश का छात्र कह रहा है – “हमारा कोई भविष्य नहीं।”
और इस सरकार के मंत्री कह रहे हैं – “हमारी कुर्सी नहीं जाएगी।”जिस देश में छात्र भविष्य खो दे और मंत्री कुर्सी न खोए – वहां न्याय है ही नहीं। pic.twitter.com/vauIGwPdOS
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 21, 2026
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں طلبہ اپنا مستقبل کھو رہے ہوں اور حکمران صرف اپنی سیاسی پوزیشن بچانے کی فکر میں ہوں، وہاں انصاف کا تصور کمزور پڑ جاتا ہے۔
راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کے دور میں نوجوانوں کے مسائل مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں، جبکہ تعلیمی نظام پر ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن حکومت انہیں بہتر تعلیم، روزگار اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کانگریس رہنما کے مطابق نئی دہلی میں ہزاروں طلبہ و طالبات اپنے بنیادی حقوق، بہتر تعلیمی مواقع اور روشن مستقبل کے لیے احتجاج کر رہے تھے، مگر ان کے خلاف پولیس طاقت کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے پولیس کارروائی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس طویل عرصے سے نوجوانوں کے مسائل، تعلیم اور روزگار کے بحران کو اجاگر کر رہی ہے، لیکن مودی حکومت ان معاملات پر سنجیدہ اقدامات کرنے کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھی طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کی ہے، جبکہ احتجاج کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












