ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں قائم امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم امریکی ایئر بیس اور سینٹرل کمانڈ سینٹر پر متعدد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا، جبکہ امریکی سینٹکام نے تمام میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فضائی فورس نے اردن میں واقع امریکی موفق السلطی فضائی اڈے اور سینٹرل کمانڈ سینٹر کو متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، مقاومت کی طرف سے یہ دفاعی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ناکہ بندی کے ذریعے مجبور نہیں کیا جا سکتا، آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا کنٹرول ہوگا، کاظم غریب آبادی
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور خطے میں ان کی مداخلت کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔
دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹکام نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اردن میں تعینات امریکی فورسز کی جانب بیلسٹک میزائل داغے تاہم تمام ایرانی میزائلوں کو فضا ہی میں کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا ہے۔
سینٹکام کا دعویٰ ہے کہ کوئی بھی میزائل اپنے مقررہ ہدف کو نہیں چھو سکا اور امریکی افواج اس وقت اعلیٰ ترین سطح کی جنگی تیاری اور چوکسی کی حالت میں موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











