بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران جانے والا کوئی جہاز ناکہ بندی نہیں توڑ سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی, 2026 10:05

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول قائم ہے اور ایران کی طرف جانے والا کوئی بھی جہاز ناکہ بندی کو توڑ نہیں سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اس وقت امریکی افواج کا مکمل کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناکہ بندی کے ذریعے مجبور نہیں کیا جا سکتا، آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا کنٹرول ہوگا، کاظم غریب آبادی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران کی سمت جانے والا ایک بھی بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کو عبور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے طے شدہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی تھی، اور اسی معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی بنیاد پر ایران کے خلاف ناکہ بندی کا عمل دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ایران کے ساتھ صرف اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ ایران بار بار اپنے سفارتی اور سرکاری مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔