ایران نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی مساوی تقسیم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے عمانی حدود کے راستے کا کنٹرول بھی حاصل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمان نے تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک ایسا راستہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا 50 فیصد حصہ ایرانی سمندری حدود اور 50 فیصد حصہ عمانی سمندری حدود پر مشتمل ہو۔ اس منصوبے کے تحت جہازوں کا داخلہ ایرانی حدود اور واپسی عمانی حدود سے ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ناکہ بندی کے ذریعے مجبور نہیں کیا جا سکتا، آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا کنٹرول ہوگا، کاظم غریب آبادی
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران نے عمان کی اس مساوی انتظامی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کے جواب میں تہران نے اپنی تجویز دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزرگاہ کا ایک حصہ مکمل طور پر ایرانی سمندری حدود میں قائم ہو اور اس کا پورا انتظام ایران کے پاس ہو، جبکہ جو راستہ عمانی سمندری حدود سے گزرتا ہے، اس کا انتظام و انصرام بھی ایرانی حکام کے کنٹرول میں دیا جائے۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے واضح اور حتمی الفاظ میں کہا کہ اگر عمانی حکومت نے ایران کی اس منطقی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تو آبنائے ہرمز عالمی بحری آمدورفت کے لیے مسلسل بند رہے گی اور کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












