دنیا بھر سے واپس آنے والے افغان مہاجرین طالبان حکومت میں روزگار اور طبی سہولیات سے محروم

دنیا بھر سے وطن واپس آنے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو طالبان حکومت میں روزگار، طبی سہولیات اور بنیادی انسانی امداد کی شدید عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
دنیا بھر بالخصوص پڑوسی ممالک سے اپنے وطن واپس لوٹنے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو شدید مشکلات اور سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ امو میڈیا اور امو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فراہ سمیت مختلف علاقوں میں آباد کیے جانے والے بے دخل افغان باشندے بے روزگاری، طبی سہولیات کی شدید کمی اور انسانی امداد کے فقدان کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت تیز، 2 ہزار سے زائد نوجوان مزاحمتی تنظیموں میں شامل
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان حکومت واپس آنے والے ان مہاجرین کو روزگار اور ضروریات زندگی فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد سے امدادی خدمات اور مقامی آبادی پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔
مہاجرین کے امور کے ماہر محمد جمال کے مطابق اگر واپس آنے والے ان افغان باشندوں کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو افغان عوام کو ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واپس لوٹنے والوں کی یہ مشکلات علاقے میں تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












