سعودی عرب اور امریکی حملوں میں حشد الشعبی فورس کے 20 مجاہدین شہید

عراق کی فورس حشد الشعبی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے 7 صوبوں میں امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 مجاہدین شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔
عراق کی ریاستی سرپرستی میں قائم شیعہ ملیشیاؤں کی تنظیم حشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک کے 7 مختلف صوبوں میں امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 20 مجاہدین شہید اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور سعودی عرب کے عراق میں مشترکہ فضائی حملے، 8 افراد شہید
حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہادتوں اور زخمیوں کے یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور میدانی جائزوں اور امدادی کارروائیوں کے مکمل ہونے پر ان میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہ عسکری حملے بغداد، واسط، نینوا، بصرہ، کرکوک، کربلا اور ڈیالا کے صوبوں میں حشد الشعبی کے قائم کردہ مختلف فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے۔
ان شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ عسکری عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر فوجی سامان کو بھی مختلف درجے کا شدید نقصان پہنچا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












