ایران جنگ میں فتح حاصل کرچکا، اب اس کو مضبوط اور دستاویزی شکل دینی ہوگی، باقر قالیباف

Iran Has Won The War: baqer qalibaf
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں فتح حاصل کر چکا ہے، تاہم اب اس کامیابی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران جنگ میں فتح حاصل کرچکا، اس فتح کو دستاویزی شکل دینا ضروری ہے تاکہ اس کے نتائج اور اہمیت کو واضح طور پر محفوظ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو مستقبل کی جانب امید اور بہتر حالات کے وژن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں سے سبق حاصل کرے اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید تیاری کرے۔
ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے مضبوط ایران کے لیے قیادت کے اندر اتحاد کو بھی اہم قرار دیا۔ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے قیادت میں یکجہتی برقرار رہنی چاہیے۔ اختلافات کے بجائے مشترکہ مقصد پر توجہ دینا ایران کے مستقبل کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












