اتوار، 2-اگست،2026
اتوار 1448/02/19هـ (02-08-2026م)

ٹرمپ انتظامیہ کی سرکاری پیسوں سے 27 ارب ڈالرز کی خفیہ سرمایہ کاری کا انکشاف

02 اگست, 2026 12:49

امریکی صدر کی انتظامیہ نے بغیر کسی مرکزی ریکارڈ کے 26.7 ارب ڈالرز کی سرکاری رقم کو 30 سے زائد نجی کمپنیوں کے شیئرز میں خفیہ طور پر منتقل کر دیا۔

امریکی صحافتی ادارے فارچیون نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں اور سرکاری فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ایک سنسنی خیز تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 26.7 ارب ڈالرز کی بھاری سرکاری رقم کو نجی کارپوریٹ کمپنیوں میں لگایا ہے، جن میں اینٹل، یو ایس اسٹیل اور ایم پی میٹیریلز جیسی 30 سے زائد بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔

سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ اس اتنے بڑے سرمایہ کاری کے لیے کوئی مرکزی کھاتہ یا مجموعی ریکارڈ موجود نہیں ہے، اور یہ شیئرز کم از کم 4 مختلف سرکاری اداروں میں بکھرے ہوئے ہیں، جس کے باعث حکومت کا کارپوریٹ پورٹ فولیو قانونی طور پر سامنے نہیں آ رہا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان 30 سودوں میں سے 17 کارروائیاں محکمہ تجارت کے ذریعے کی گئیں، 7 محکمہ جنگ کے ذریعے، 2 محکمہ توانائی کے ذریعے، جبکہ صرف 6 سودے ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ذریعے کیے گئے جو کہ قانونی طور پر ایسی سرمایہ کاری کا اختیار رکھنے والا واحد ادارہ ہے۔

ان شیئرز کی کسی قسم کی عوامی معلومات سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع نہیں کرائی گئیں، اور یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ جو سودے سامنے لائے گئے ہیں، وہ اصل سرمایہ کاری کا محض ایک چھوٹا حصہ ہیں۔

اس صورتحال میں ٹرمپ فیملی کا مفاد بھی سامنے آیا ہے۔ سرکاری ادارے میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیملی ٹرسٹ نے انہی کمپنیوں کے شیئرز خریدے، جن میں حکومت نے پیسہ لگایا تھا، جس میں اینٹل کمپنی بھی شامل ہے، جسے گزشتہ سال سرکاری فنڈز سے تباہی سے بچایا گیا تھا۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہاسیٹ ان اقدامات کا موازنہ قومی خودمختار فنڈز سے کر رہے ہیں، لیکن مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کاروباری سرگرمیوں اور فیملی مفادات کی موجودگی میں اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ فنڈ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے لیے نجی کمائی کا ذریعہ نہیں بن جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔