منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

معاہدے پر قائم ہیں، ثالث اسرائیل پر جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں، حماس

04 اگست, 2026 09:41

حماس اور فلسطینی دھڑوں نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر قائم رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے ثالثوں سے جواب مانگ لیا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور دیگر فلسطینی دھڑے اکتوبر 2025 میں طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی تمام شرائط پر مکمل طور پر قائم ہیں۔ ان شرائط میں تمام فریقین کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا حماس کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر سنگین خدشات کا اظہار

حماس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ طے شدہ باتوں کے حوالے سے ثالثوں کی طرف سے واضح اور سرکاری جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، بالخصوص حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی گئی، جس پر جنگ کے پھیلنے کے خدشات منڈلانے لگ گئے تھے۔

تنظیم نے ثالثوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قدم اٹھائیں اور اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطینی شہریوں کے خلاف مظالم کو روکا جائے اور اسے جارحیت بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔