ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی اور ٹیرف سے ملک کو 19 ٹریلین ڈالر کا تاریخی ریونیو ملا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو جلد کھول دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر متفق
ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا بدترین دور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے ملک میں شدید مہنگائی پیدا کی اور مجرموں کے لیے سرحدیں کھول دیں۔ جبکہ موجودہ حکومت نے صرف 30 دنوں کے اندر غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے ٹیرف کو اپنا پسندیدہ لفظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف لگانے سے ملک کو تاریخی مالی فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں 19 ٹریلین 20 ارب ڈالر کا ٹیرف ریونیو حاصل ہوا، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ نیواڈا میں 40 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں اور دنیا بھر کی کمپنیاں اب امریکا میں اپنے کارخانے لگا رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












