اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک لبنانی شہری شہید، 12 زخمی

صہیونی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں اور ایک عبادت گاہ پر بمباری کی، جس سے ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
صہیونی افواج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات شدید ہوائی حملے، ڈرون اسٹرائیکس اور گولہ باری کی، جسے اپریل میں طے پانے والے جنگ بندی کے فریم ورک کی بڑی ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صور ڈسٹرکٹ کے شہر منصورہ اور برج الشمالی کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ حداثہ اور مجدل زون کے گردونواح پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی جس سے فصلوں میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فورسز کی گولہ باری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید
اس سے قبل تبنین کے قصبے میں ایک عبادت گاہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری شہید اور 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے منصورہ کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی تنبیہ جاری کی ہے، جبکہ لبنانی سرحدی دیہاتوں میں مکانات کو گرانے اور درختوں کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









