پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن شعبہ معاشی بحران کا شکار، 10 ایئر لائنز بند

بھارتی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن شعبے کو شدید بحران میں دھکیل دیا، جس سے 10 ایئرلائنز بند ہو گئیں۔
بھارتی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور غیر متوازن حکمت عملی نے ملک کے ایوی ایشن شعبے کو شدید ترین بحران میں دھکیل دیا ہے۔
عالمی اور علاقائی سطح پر سامنے آنے والے حالات نے مودی حکومت کے معاشی ترقی کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کمزور بھارتی روپیہ اور امریکا ایران کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے اس شعبے کی کمزوریوں کو واضح کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش نے نئی دہلی سے شیخ حسینہ کے ورچوئل خطاب پر بھارت سے وضاحت مانگ لی
مودی دور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اب تک کم از کم 10 بھارتی ایئرلائنز شدید مالی نقصانات کا شکار ہو کر اپنا آپریشنز بند کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو سب سے بڑا معاشی جھٹکا پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کے روٹس طویل اور اخراجات انتہائی بلند ہو چکے ہیں۔
معروف بھارتی صحافی پالکی شرما سمیت مختلف معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے پاکستان مخالف اور جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھارتی ایئرلائنز کو ناقابلِ تلافی مالی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
فضائی کمپنیاں روز بروز بڑھتے ہوئے مالی خسارے اور آپریشنل مشکلات کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں اور ان کے پاس کام جاری رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









