جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

ٹرمپ کا عسکری ذخائر میں کمی پر وزیر دفاع پر شدید غصے کا اظہار

06 اگست, 2026 15:25

واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے عسکری ذخائر میں کمی پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ کے ایک اجلاس میں اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ پر شدید غصے کا اظہار کیا اور عسکری ذخائر میں کمی سے متعلق ان سے جواب طلبی کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا خیال تھا کہ یہ مسئلہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے، تاہم گائیڈڈ لانگ رینج میزائلوں اور دفاعی سسٹمز میں بڑی کمی کے باعث ایران کے خلاف امریکی عسکری اختیارات محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور یہی وجہ صدر کو بڑے حملے کا حکم واپس لینے پر مجبور کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں امریکی فضائی دفاعی میزائلوں کا 80 فیصد ذخیرہ ختم

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جنگ کے ابتدائی مہینے میں 850 سے زائد توماہاک میزائل، ایک ہزار سے زائد پیٹریاٹ اور تھاد سسٹمز کے انٹرسیپٹر میزائل، اور ایک ہزار 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، جن کی وجہ سے ذخائر خالی ہو گئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع نے نئے معاہدے کیے ہیں لیکن ان کی تیاری میں 2 سال تک لگ سکتے ہیں۔ دفاعی حکام نے کانگریس سے عسکری ذخائر کی دوبارہ تعمیر کے لیے 67 ارب ڈالر اضافی مانگے ہیں، جبکہ ماہرین کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے میں سالوں لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان تمام دعوؤں اور خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر مبنی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کو اپنے وزیر دفاع پر مکمل اعتماد ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان شان بارنیل نے بھی بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیگسیٹھ نے کسی کو گمراہ نہیں کیا اور داخلی اختلافات کی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔