بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

تھائی لینڈ کے اسکول میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

07 اگست, 2026 11:33

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور طلبہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے اپنی جان لے لی، جبکہ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور اسکول کے اندر موجود تھا، جس کے بعد پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آور کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں ایک مسلح شخص نے اسکول پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک استاد جاں بحق جبکہ ایک طالب علم زخمی ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آور کے پس منظر کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔