ایران جنگ پر ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی، جنرل ڈین کین نے بڑا مشورہ دے دیا

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل ڈین کین کا خیال ہے کہ جنگ کو مزید بڑھانے کے فوجی آپشنز کا نتیجہ الٹا نکل سکتا ہے اور صرف فضائی طاقت کے ذریعے ایران کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین ان افراد میں شامل ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے جنگ میں مزید شدت لانے کے حوالے سے اپنے تحفظات سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی شیئر کیے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل ڈین کین نے جنگ ختم کرنے کے ممکنہ راستوں پر غور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے مخالف ہیں اور ان کا خیال ہے کہ فضائی حملوں کے ذریعے ایران کو مذاکرات اور معاہدے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، تاہم جنرل ڈین کین سمیت بعض دیگر امریکی حکام اس حکمت عملی کے نتائج کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق بعض حکام کا خدشہ ہے کہ ایران میں پلوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہونے کے بجائے امریکا کے خلاف مخالفت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنگی کارروائیوں میں مزید پیش رفت کے حق میں ہے جبکہ اسرائیل بھی تنازع کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











