خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہوں گی: کاظم غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام بحال ہونے کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
ایک انٹرویو میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ خلیج فارس کی ریاستیں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ خطے کی سکیورٹی کی ذمہ داری خود علاقائی ممالک کو اٹھانی چاہیے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پر مسلط جنگ کے دوران زیادہ تر حملے امریکا کی جانب سے کیے گئے، جبکہ خلیجی ریاستوں سے صرف چند حملے براہ راست کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ تنازع کو مزید بڑھانے سے نہ صرف سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں گے بلکہ اقتصادی ترقی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق خطے میں امن و استحکام کی بحالی علاقائی تعاون اور باہمی روابط کے لیے اہم ہے، جس کے بعد ممالک کے درمیان ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











