بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

ایران نے امریکی طیارے اور ڈرونز کی تباہ شدہ باقیات نمائش کے لیے پیش کردیں

08 اگست, 2026 11:24

ایران نے جنگ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے اور ڈرونز کی باقیات کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے منعقدہ نمائش میں ایک امریکی ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل جنگی طیارے سمیت امریکی اور اسرائیلی فضائی اثاثوں کی تباہ شدہ باقیات رکھی گئی ہیں۔

نمائش میں امریکی ایف-15 ای کے پائلٹ کی ایجیکشن سیٹ، طیارے کی کینوپی کا حصہ، دم کا ایک حصہ اور دیگر ملبہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو-1 پریڈیٹر اور ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کی باقیات بھی نمائش کا حصہ بنائی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ نمائش پاسدارانِ انقلاب کی ایک زیرِ زمین تنصیب میں منعقد کی گئی ہے، جہاں ایران ان تباہ شدہ فضائی اثاثوں کو اپنی دفاعی صلاحیت اور جنگ کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کی علامت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ایران کی جانب سے پیش کی گئی یہ نمائش محض جنگی ملبے کی نمائش نہیں بلکہ امریکی فضائی طاقت کے مقابلے میں اپنی دفاعی صلاحیت کا علامتی مظاہرہ بھی قرار دی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔