امن مذاکرات کے دوران اسرائیل کا لبنانی گاؤں پر کیمیائی ہتھیاروں کا شدید استعمال

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے منصوری میں کیمیائی بم استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے میں سفید فاسفورس استعمال کیا، جس کے باعث شہری آبادی کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوئے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے اب تک لبنان کے کم از کم 18 دیہات میں سفید فاسفورس استعمال کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دم گھٹنے کے واقعات پیش آئے جبکہ ہزاروں رہائشیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ہیومن رائٹس واچ کے لبنان میں محقق رمزی قیس نے مارچ 2026 میں کہا تھا کہ آبادی والے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سفید فاسفورس کا استعمال انتہائی تشویش ناک ہے اور اس کے شہریوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
رمزی قیس کے مطابق سفید فاسفورس کے آتش گیر اثرات موت یا انتہائی ہولناک زخموں کا سبب بن سکتے ہیں، جن کے باعث متاثرہ افراد کو زندگی بھر تکلیف برداشت کرنا پڑ سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











