بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے معاہدے کے قریب ہیں: عراقچی

09 اگست, 2026 14:00

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران، عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عارضی جہاز رانی کے راستے پر معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کا مکمل طور پر دوبارہ کھلنا نہیں ہوگا، کیونکہ اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔