جمعرات، 13-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف، والدین بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے

10 اگست, 2026 09:33

ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے دور میں بچوں کے آن لائن استعمال اور ڈیجیٹل سرگرمیوں پر نظر رکھنا والدین کے لیے اہم ہوتا جا رہا ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر مقبول انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے متعلق نگرانی اور مختلف پابندیوں کو زیادہ آسانی سے ترتیب دے سکیں گے۔

واٹس ایپ کے پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے والدین یا سرپرست یہ طے کر سکیں گے کہ بچے سے کون رابطہ کر سکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چینلز اور اسٹیٹس سمیت بعض دیگر فیچرز تک رسائی بھی محدود کی جا سکے گی۔

والدین کو اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں، بشمول نئے رابطوں، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ فیچر اس سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے الگ ’’پیرنٹل کنٹرولز‘‘ سیکشن کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا، تاہم اب یہی سہولت آئی او ایس صارفین کے لیے بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جو اپنے ملک یا خطے میں ایپ استعمال کرنے کی مقررہ کم از کم عمر سے کم ہوں۔ بعض صورتوں میں ایپل بچے کی عمر سے متعلق معلومات بھی براہِ راست شیئر کر سکتا ہے۔

نئے فیچر کا مقصد والدین کو بچوں کے واٹس ایپ استعمال پر بہتر نگرانی اور عمر کے مطابق ڈیجیٹل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔