صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، امریکی ڈیموکریٹ کرس مرفی

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، جبکہ جنگ جاری رہنے سے امریکا کمزور اور ایران مضبوط ہو رہا ہے۔
امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرس مرفی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی قیمت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے بدلے ایران کو سالانہ 100 ارب ڈالر دیے جائیں گے، جو ایران کی بڑی کامیابی ہوگی۔
سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کریں گے، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر میں دوبارہ اضافے کی حمایت کریں گے۔
کرس مرفی کے مطابق جنگ کا تسلسل امریکا کی طاقت کو کمزور جبکہ ایران کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ اس وقت کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










