امریکا کو آبنائے ہرمز پر کئی مطالبات ماننا پڑیں گے؛ ایران

ایران نے کہا ہے کہ وہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے نئی بحری گزرگاہوں کے تعین سے متعلق حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کو ایران کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کرنا ہوں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے مطالبات میں معاوضے کی ادائیگی، پابندیوں کا خاتمہ اور فوجی دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنا شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے سابقہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تہران اس وقت تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولے گا جب تک امریکا ایران کی جانب سے پیش کیے گئے مخصوص مطالبات کو تسلیم نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی پیش رفت کا انحصار امریکا کی جانب سے ایران کے مطالبات پر عملی اقدامات کرنے پر ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










