تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز کھولا جا سکتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر کوئی تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو ایران آبنائے ہرمز کو کھول سکتا ہے، جبکہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ باہمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق امریکی سکیورٹی نظام کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے دفاعی اور سکیورٹی معاہدے تشکیل پا رہے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں، جبکہ نئے علاقائی اتحاد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی سکیورٹی گارنٹی قابلِ اعتبار نہیں رہی۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اپنی سلامتی کے لیے نئے انتظامات اور باہمی تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اس عمل کو خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










