ایرانی عوام نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، باقر قالیباف

خطے میں امریکی مراکز ایران کے جائز اہداف ہوں گے، قالیباف کا ٹرمپ کو سخت انتباہ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنرل محسن رضائی کو اعلیٰ سلامتی کونسل میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ محسن رضائی کی ایرانی سلامتی کونسل میں شمولیت رہبرِ اعلیٰ کے اعتماد کی علامت ہے۔
ان کے مطابق جنرل محسن رضائی ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مخلص ساتھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے اور آج دنیا اس حقیقت کو سمجھ چکی ہے کہ ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ رہبرِ اعلیٰ کی قیادت میں عوامی، فوجی اور سفارتی محاذوں پر قومی اتحاد و یکجہتی موجود ہے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










