ایرانی میزائلوں کے خدشے نے ٹرمپ کی سکیورٹی بدل دی؛ گالف کلب پر ایئر ڈیفنس پہنچ گیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی کے پیش نظر نیو جرسی میں واقع ان کے نجی گالف کلب کے اطراف فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا ہے۔
امریکی دفاعی ویب سائٹ دی وار زون کے مطابق یہ انتظامات ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
Trump appeared to be golfing alongside surface-to-air missile defense systems over the weekend in Bedminster pic.twitter.com/B2I2IIAnSb
— MeidasTouch (@MeidasTouch) August 10, 2026
رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع ٹرمپ کے گالف کلب سے سامنے آنے والی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر میں فضائی دفاعی نظام واضح طور پر دکھائی دیا۔ یہ مناظر اس وقت کے ہیں جب صدر ٹرمپ گالف کلب میں موجود تھے اور وہاں ایک گالف ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ جاری تھا۔
دی وار زون کے مطابق فوٹیج میں ٹرمپ کے پس منظر میں ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹم موجود دکھائی دیا، جو مختصر فاصلے پر فضائی اہداف سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں سینٹینل ایئر ڈیفنس ریڈار بھی نصب نظر آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کی اصلیت کی تصدیق کی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ صدر کی موجودگی کے دوران گالف کلب کے اطراف معمول سے ہٹ کر سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب ان کی موجودگی کے دوران گالف کلب کے اطراف قائم عارضی نو فلائی زون میں دو سویلین طیارے داخل ہوگئے۔
نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کے مطابق امریکی ایف-16 لڑاکا طیاروں نے دونوں سویلین طیاروں کو روکا اور انہیں بحفاظت ممنوعہ فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔
نورڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پائلٹس کو ہدایت کی کہ وہ ہر پرواز سے قبل متعلقہ فضائی حدود کے بارے میں جاری تازہ ترین سرکاری ہدایات کا لازمی جائزہ لیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سویلین طیارے ٹرمپ کے نجی گالف کلب کے قریب پہنچ گئے تھے، جہاں امریکی صدر نے ہفتے کے اختتام پر قیام کیا تھا۔
یہ سکیورٹی انتظامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث امریکی حکام اہم شخصیات اور حساس مقامات کی فضائی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ڈرونز اور میزائلوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اہم مقامات پر مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام اور نگرانی کے ریڈار تعینات کرنا سکیورٹی اقدامات کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل یکم اگست کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بھی صدر ٹرمپ کو بیڈمنسٹر میں امریکی فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو کے پس منظر میں ایونجر فضائی دفاعی نظام بھی موجود تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










