واٹس ایپ نے فراڈ پکڑنے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا؛ نئے فیچر کی تفصیلات سامنے آگئیں

Big News for WhatsApp Users; Company Introduces Historic Feature
واٹس ایپ نے فراڈ اور اسکیمز سے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نیا اسکام ڈیٹیکشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا مقصد ممکنہ فراڈ پر مبنی چیٹس کی بروقت شناخت کرکے صارفین کو خبردار کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیا فیچر آن ڈیوائس اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، یعنی مشتبہ چیٹس کا تجزیہ صارف کے اسمارٹ فون پر ہی موجود مشین لرننگ ماڈل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس عمل کے دوران واٹس ایپ کے میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے گا۔
اس فیچر کے تحت مشین لرننگ ماڈل ایسے نمبرز سے ہونے والی گفتگو کا جائزہ لے گا جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ نہیں۔ اے آئی گفتگو کے انداز اور استعمال ہونے والی زبان سمیت دیگر پیٹرنز کا تجزیہ کرکے یہ اندازہ لگائے گا کہ آیا چیٹ میں فراڈ کے امکانات موجود ہیں یا نہیں۔
اگر سسٹم کسی گفتگو کو ممکنہ اسکام کے طور پر شناخت کرتا ہے تو واٹس ایپ صارف کو وارننگ دکھائے گا۔ یہ وارننگ صرف متعلقہ صارف کو نظر آئے گی اور چیٹ میں موجود دوسرے فرد کو اس کا علم نہیں ہوگا۔
وارننگ سامنے آنے کے بعد صارف کے پاس کئی آپشنز ہوں گے۔ وہ مشتبہ نمبر کو بلاک یا رپورٹ کرسکتا ہے، گفتگو جاری رکھ سکتا ہے یا چیٹ کو ٹرسٹڈ قرار دے سکتا ہے۔ چیٹ کو ٹرسٹڈ قرار دینے کی صورت میں واٹس ایپ اس گفتگو کے لیے اسکام الرٹس دکھانا بند کردے گا۔
میٹا کے مطابق اے آئی ماڈل کو فراڈ کی مختلف اقسام کی شناخت کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی متاثر نہ ہو اور میٹا کو ان کی نجی گفتگو یا میسجز تک رسائی حاصل نہ ہو۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












