ایران فوراً ہتھیار ڈالے، عمان نے آبنائے ہرمز کھولنے میں رکاوٹ ڈالی تو بمباری کریں گے، ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران سے فوری سفید پرچم لہرانے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر امریکہ کے سخت ترین عزائم کا اظہار کیا ہے اور عمان کو بھی نتائج کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا اور بعد ازاں فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران امریکہ کے ساتھ وہ ضروری معاہدہ ہرگز نہیں کرے گا، جو اس وقت خطے کی صورتحال کے لیے درکار ہے۔ امریکی صدر نے ایران سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ہتھیار ڈال دے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج کی خطے میں موجودگی کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کی مدت بغیر کسی حتمی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ پانچ ماہ سے جاری اس جنگ میں ایران کو اب تسلیم کرتے ہوئے ‘سفید پرچم’ لہرانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : چند ہفتوں میں معاہدہ نہ ہوا تو امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کیلئے سخت حملہ کریں گے، ایرانی عہدیدار
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست بیک چینل رابطے قائم کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ انہیں اس تنازع کو ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور ان کے پاس کوئی خاص ٹائم شیڈول یا جلدی نہیں ہے۔
اپنے سخت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے اتحادی ملک عمان کو بھی شدید دھمکی دے دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے کسی بھی اقدام میں رکاوٹ ڈالی تو اس پر شدید بمباری کی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












