امریکہ کے ساتھ کوئی خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی، ٹرمپ کے بیانات جھوٹ ہیں، پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب اور وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے خفیہ بات چیت کے دعوؤں کو من گھڑت اور نفسیاتی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، مسلح افواج کا ہاتھ ٹریگر پر ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو سختی سے رد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان خفیہ بیک چینل مذاکرات جاری ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی حکام یا صدر ٹرمپ کے ساتھ جنگ سے متعلق کسی بھی قسم کے پوشیدہ یا سري مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کے بیانات کو پرندہء خیال اور مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے امریکہ کی جنگ میں شکست، بے بسی اور ڈراؤنے خوابوں کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران فوراً ہتھیار ڈالے، عمان نے آبنائے ہرمز کھولنے میں رکاوٹ ڈالی تو بمباری کریں گے، ٹرمپ
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پاسداران انقلاب ایرانی عوام اور اسلامی جمہوریہ کی طاقتور بازو اور زبان ہے، جو اپنا مؤقف اور جواب صرف میدان جنگ میں دیتی ہے، جبکہ دیگر حکومتی ادارے اپنے متعلقہ سفارتی امور کو سرانجام دیتے ہیں۔
حسين محبی نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ تمام دستاویزی معلومات یہ ثابت کرتی ہیں کہ امریکہ کی جانب سے بار بار وعدہ خلافیوں اور تلخ تجربات کی وجہ سے واشنگٹن سے فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی امریکی میڈیا میں نشر ہونے والی ان خبروں کی شدید تردید کی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عراق کے خطے کردستان یا اربیل میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان غیر رسمی اور خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
اسماعیل بقائی نے ان خبروں کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے ایرانی فیصلہ ساز اداروں کے درمیان پیدا کرنے کی نفسیاتی اور مذموم ذرائع ابلاغ کی چال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کو ملک کے تمام اداروں اور دفاعی شعبوں کا کامل اعتماد حاصل ہے اور فیصلہ سازی کا ایک مربوط نظام موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی تمام مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












