منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

ایران کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہے، ترک صدر کی ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

18 اگست, 2026 09:51

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر اہم اور تفصیلی بات چیت کی۔ ترک ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، ایران کے بحران اور غزہ میں جاری شدید جنگ پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات اور بات چیت کے دوران صدر طیب اردوان اور صدر ٹرمپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا اور خطے کی سلامتی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران فوراً ہتھیار ڈالے، عمان نے آبنائے ہرمز کھولنے میں رکاوٹ ڈالی تو بمباری کریں گے، ٹرمپ

ترک صدر طیب اردوان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس سنجیدہ مسئلے کے پائیدار حل کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ہر صورت جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ سفارت کاری کے ذریعے ایران کے مسئلے کو حل کرانے اور فریقین کو قریب لانے میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکی صدر پر واضح کیا کہ غزہ میں طے پانے والے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے دوران بھی اسرائیل مسلسل بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔