منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

کرد وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی وزیر خارجہ

18 اگست, 2026 10:00

ایرانی وزیر خارجہ نے کردستان کے وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون حملے سے ایران کے تعلق کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے تمام الزامات کو قطعی طور پر رد کر دیا۔

ایران نے کردستان کے وزیر اعظم مسرور بارزانی کے دفتر پر ہونے والے حالیہ ڈرون حملے کو ایک سوچا سمجھا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی کارروائی کے ذریعے ایران کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کردستان کے وزیر اعظم بارزانی کے دفتر پر حملے کا کوئی منطقی یا عسکری جواز پیش ہی نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہے، ترک صدر کی ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے کوئی ثبوت یا شواہد موجود نہیں ہیں، جو یہ ثابت کر سکیں کہ یہ حملہ ایرانی سرزمین سے کیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے ایران اور کرد عوام کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے کرد دوستوں کی مدد کی ہے اور انہیں ماضی میں صدام حسین کے مظالم اور داعش جیسی سفاک دہشت گرد تنظیم کے خطرات سے مکمل محفوظ رکھا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس بات پر اپنے کرد بھائیوں کا انتہائی شکر گزار ہے کہ وہ مشترکہ سرحدوں پر بہترین سیکیورٹی اور امن و امان فراہم کر رہے ہیں، اور دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کو خرابی کی جانب دھکیلنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔