منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

امریکہ اور ایرانی حکومت کے درمیان رابطے پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہیں، جیرڈ کشنر

18 اگست, 2026 10:15

امریکی صدر کے ایلچی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطہ پچھلے تمام ادوار سے زیادہ مضبوط اور فعال ہے اور فریقین میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے اپنے حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران امریکی خبر رساں ادارے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایرانی حکومت کے درمیان سفارتی اور رابطے کے راستے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط، مربوط اور فعال ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرد وزیر اعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی وزیر خارجہ

جیرڈ کشنر نے اپنے انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس وقت دونوں فریق کسی حتمی معاہدے، تحریری نقطے یا کامل مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں کے درمیان گفتگو کا عمل رکنے کے بجائے آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی ایلچی نے مزید بتایا کہ اس وقت امریکہ اور ایران کے نمائندوں کے درمیان انتہائی مثبت، نتیجہ خیز اور فعال بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری رابطوں کے ذریعے خطے میں امن اور کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔