امریکی صدر شمالی کوریا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر شدید برہم، خاتون صحافی کو احمق کہہ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں سوال پوچھنے پر سی این این کی سینئر صحافی کرسٹن ہومز پر شدید برہم ہو گئے اور انہیں جعلی خبریں دینے والی قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک میڈیا تقریب کے دوران امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی سینئر نامہ نگار کرسٹن ہومز پر شدید برس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق جب خاتون صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ مبینہ رابطوں اور خطے میں جاری عسکری و فوجی مشقوں سے متعلق سوال کیا، تو امریکی صدر نے پہلے تو سوال کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن مسلسل پوچھے جانے پر وہ اپے شدید غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
ٹرمپ نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شور مچانے والی جعلی رپورٹر ہیں، جو صرف جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات میں ہے، ترک صدر کی ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
امریکی صدر نے سی این این کی سینئر رپورٹر کرسٹن ہومز کو احمق ، فیک نیوز اور بدتمیز قرار دے کر خاموش کرانے کی کوشش کی۔
اس تمام تر صورتحال کے باوجود خاتون صحافی ہمت نہ ہاری اور مسلسل اپنا سوال دہراتی رہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے انہیں بے ادب قرار دیتے ہوئے بات سننے سے انکار کر دیا اور نظر انداز کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی ایک سابقہ رپورٹ پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی این این نے یہ جھوٹی خبر بھی چلائی تھی کہ امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس لنکن پر کھانے پینے کی اشیا کم ہو گئی ہیں، جو کہ سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے کیونکہ جہاز پر ہر چیز بلکل ٹھیک اور وافر مقدار میں موجود ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












