منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کرنے والے مذاکرات پر مجبور ہو گئے، عباس عراقچی

18 اگست, 2026 14:54

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایران سے غیر مشروط سرنڈر کرنے کی امید لگائے بیٹھے تھے، وہ مذاکرات کے لیے منتیں کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ کے ساتھ ہونے والی سفارت کاری اور جنگ بندی کے معاہدے کو ناکام بنانے کی بنیادی ذمہ دار ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت پہلے بھی اور اب بھی معاہدے کی یادداشت پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی دشمن اور رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ ایسا کوئی معاہدہ طے نہ پا سکے اور اگر ہو بھی جائے تو اسے ناکام بنا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایرانی حکومت کے درمیان رابطے پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہیں، جیرڈ کشنر 

عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکا کیونکہ ایران نے بالآخر اپنی شرائط پر ہی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیے اور جنگ بندی کے عمل کو قبول کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جنگ کی شروعات میں ایران سے غیر مشروط سرنڈر کرنے کی امید لگائے بیٹھے تھے، وہ کچھ ہی عرصے میں مذاکرات کے لیے منتیں کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے شروع میں جنگ بندی کو مسترد کیا اور جنگ اس وقت تک جاری رکھی، جب تک کہ مخالف فریق ایران کی بتائی گئی شرائط پر بات چیت اور جنگ بندی پر مجبور نہیں ہو گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔