منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

بحری ناکہ بندی اور پابندیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، باقر قالیباف

18 اگست, 2026 15:13

ایرانی اسپیکر نے واضح کردیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے خاتمے تک آبنائے ہرمز کو ہرگز نہیں کھولا جائے گا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سینئر مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی، جب تک کہ امریکہ ایران کے ساتھ طے شدہ عارضی معاہدے کی تمام شرائط کو مکمل طور پر پورا نہیں کر دیتا۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے مؤقف کو صاف الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ معاہدے کے تحت کی جانے والی تمام ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرتا، آبنائے ہرمز کو بحری نقل و حرکت کے لیے نہیں کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چند ہفتوں میں معاہدہ نہ ہوا تو امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کیلئے سخت حملہ کریں گے، ایرانی عہدیدار

انہوں نے ان شرائط کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو سب سے پہلے ایران کی بحری ناکہ بندی کو ختم کرنا ہوگا، ایران کے منجمد کیے گئے تمام مالی اثاثوں کو فوراً بحال اور آزاد کرنا ہوگا، تیل کی برآمدات پر عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور تمام محاذوں پر ہر قسم کی فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔

ایرانی اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ تمام بنیادی شرائط ہیں، جن پر امریکہ نے عارضی معاہدے کے دوران اتفاق کیا تھا، لہذا ان تمام شرائط پر عمل درآمد کے بغیر اس اہم عالمی بحری راستے کی بحالی کسی صورت ممکن نہیں ہو گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔