ایران کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بات چیت میں مصروف نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسی کسی ملاقات کا امکان ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مکمل طور پر قائم ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کرنے والے مذاکرات پر مجبور ہو گئے، عباس عراقچی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عالمی تجارت کیلئے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، جہاں سے جہاز رانی کا عمل معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی تمام بارودی سرنگوں کو صاف کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ کسی عبوری معاہدے میں توسیع کا خواہش مند نہیں ہے اور واشنگٹن انتظامیہ کا بنیادی اور اصل مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










