بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

اسرائیل کے شام پر حملوں کا جواز مسترد، ترکی اور اقوام متحدہ کی جارحیت کی مذمت

19 اگست, 2026 09:49

شام، ترکی اور اقوام متحدہ نے اسرائیل کے شام کی ملٹری ایئر بیس پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیل نے شام کے صوبے ادلب میں واقع ابو الظہور ملٹری ایئر بیس پر 8 فضائی حملے کیے ہیں، جس پر شام کی حکومت اور علاقائی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ شام حلب کے قریب اس ایئر بیس پر ترکیہ کی فوج تعینات کرنے کی اجازت دے کر سیکیورٹی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا تھا، جو اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ

اس کے جواب میں شام کی وزارت خارجہ نے حملوں کو بلاجواز جارحیت اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے ابراہیم علابی نے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل 1974 کے معاہدے کے تحت تمام شامی علاقوں اور مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے بلا مشروط پیچھے ہٹے۔

دوسری جانب ترکیہ نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شام کی خودمختاری پر غیر قانونی حملوں کو جائز قرار دینے کی ناکام کوشش ہے اور انقرہ شام کی استقامت کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی حملوں کو شام کی فضائی حدود اور خودمختاری کی شدید ورزی قرار دیتے ہوئے ان کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔