ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ہمیں ایران جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوجی مشقیں کم کر کے ان پر ایران جنگ میں شامل ہونے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقوں کو محدود کرنے کا حکم بظاہر سیؤل حکومت پر ایران کی جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، صدر ٹرمپ
پارلیمنٹ میں صحافیوں اور اراکین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کی مدت کم کرنے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اچانک فیصلے کے بارے میں جنوبی کوریا اور خود امریکی حکومت کے حکام کو پہلے سے کوئی معلومات نہیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پر کی جانے والی یہ مشقیں جو 18 اگست سے شروع ہوئی تھیں، اب مقررہ وقت سے 6 دن پہلے ہی 21 اگست کو ختم کر دی جائیں گی۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق اس اچانک فیصلے نے دونوں ممالک کے سفارتی حلقوں میں حیرت پیدا کر دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












