بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

پاکستان ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی شوٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

19 اگست, 2026 11:39

پاکستان نے ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ 2026 میں انفرادی طلائی تمغہ اور ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ کے علاقے بسلی میں منعقدہ ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان رائفل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ اور ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس عالمی مقابلے میں 24 ممالک کے 207 بہترین لانگ رینج شوٹرز نے شرکت کی۔ 12 سے 13 اگست کو 800، 900 اور 1000 یارڈز کے انفرادی مقابلے ہوئے، جس کے بعد 15 اور 16 اگست کو ایف ٹی آر ٹیم کا مقابلہ انعقاد پذیر ہوا، جس میں سابق عالمی اور یورپی چیمپئنز سمیت 11 ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

12 رکنی پاکستانی ٹیم نے احسن گلریز کی قیادت میں حصہ لیا اور انفرادی مقابلوں میں 4 طلائی، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیت کر چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ ایف ٹی آر تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان کے جنید علی نے 207 حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے انفرادی ایف ٹی آر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا، جو پاکستان کی بین الاقوامی ایف کلاس شوٹنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی کامیابی ہے۔

مزید برآں، محمد ولید نے ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا، جبکہ انڈر 25 کیٹیگری میں حذیفہ گل نے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے اور احسن گل نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم کے 7 شوٹرز عالمی مقابلے کے ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ ٹیم مقابلے میں بھی پاکستان نے سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد رنر اپ پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے صرف 3 سال کے مختصر عرصے میں ایف کلاس شوٹنگ میں عالمی سطح پر یہ نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔