جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز 171 رنز پر تمام، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے

20 اگست, 2026 09:15

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا، انگلینڈ نے پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں پر 112 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز کے میدان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 59 رنز کی ضرورت ہے۔

دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کے تجربے کار بلے باز جو روٹ 37 رنز اور جارڈن کاکس 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز ایمیلیو گے 33 رنز اور بین ڈکٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس اور محمد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : روہت شرما کے شاندار 138 رنز بھی بھارت کو ہار سے نہ بچا سکے، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی

میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 171 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 61 رنز اور امام الحق 42 رنز بنا کر نمایاں رہے اور دونوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تھا۔ تاہم ان دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی۔

پاکستان کے وسطی اور نچلے درجے کے بلے باز انگلش بولرز کا سامنا نہ کر سکے۔ سلمان آغا 21 رنز، خرم شہزاد 14 رنز اور کپتان محمد رضوان 12 رنز ہی بنا سکے۔

ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں شان مسعود اور سعود شکیل صرف 5، 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے بہترین پرفارمنس دی اور دونوں نے 5، 5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔