مودی کی معاشی پالیسی بری طرح ناکام، بھارت میں ڈگریوں کے باوجود نوجوان بے روزگار

بھارت میں نریندر مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث تعلیمی ڈگریاں ہونے کے باوجود نوجوان بے روزگاری کے سنگین بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔
بھارت میں نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے ملک کے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔
تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں، جس سے بھارتی حکومت کے معاشی ترقی کے کھوکھلے دعوؤں کی حقیقت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔
عالمی معتبر جریدے دی نیویارک ٹائمز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 25 سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد گریجویٹس کو اس وقت روزگار کے شدید ترین بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں سے ہر سال پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ ان کے لیے مارکیٹ میں نوکریوں کے مواقع ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹر روچی بھاٹیا اور صحافی ڈین استرمف نے بھی اپنی رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھارتی نوجوان لاکھوں روپے خرچ کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ڈگری ملنے کے بعد وہ نوکری کی تلاش میں دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی خاندانوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کے باوجود کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آ رہا۔
بھارتی تعلیمی پروگرام کے بانی اکشے سکسینا کا کہنا ہے کہ تعلیم اور روزگار کی مارکیٹ کے درمیان بڑھتا ہوا یہ بڑا فرق نوجوان نسل کے مستقبل پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
ماہرین اور صحافیوں کے مطابق مودی حکومت کی نوجوانوں کے خلاف پالیسیوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد روزگار حاصل کرنے کا سفر انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












